اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ روز کہاجاتا ہے حکومت بس چند دن میں جارہی ہے۔ اسلام آباد میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ حکومت میں ہوتے ہوئے مقدمات اور عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا جس روز حکومت پر تنقید نہ ہو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ لوگ کہتے تھے ہماری حکومت دو سال نہیں چلے گی۔ وزیراعظم گیلانی نے بتایاکہ ملک تہتر کے آئین کی وجہ سے متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پروگرام ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کر دے گا۔ وسیلہ حق پروگرام کے تحت لوگوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔