اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے کیمیکل کوٹہ کیس میں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے پراسیکیوٹر کے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے عدالت میں جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس والے جھوٹے مقدمہ بناتے ہیں اور لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
چیف جسٹس نے ریماکس دیئے وہ وقت چلے گئے، اب پوچھنے والے موجود ہیں۔ درخواست گزار بریگیڈئر فہیم نے کہا کہ سیکرٹری نارکوٹکس تحقیقات روکنا چاہتے ہیں۔ حکومت مسلسل مداخلت کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائے۔
سپریم کورٹ نے شیخ رشید اور خوشنود لاشاری کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی۔