پاکستان : (جیو ڈیسک) یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے پچہتر پسے اور سی این جی ایک روپے چالیس پیسے فی کلو کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ ماہ بعد عرب گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تین ڈالر فی بیرل کم ہو گئی جس کے باعث پٹرول ایک روپے تیس پیسے اور ہائی آکٹین تین روپے پچہتر روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل ایک روپے پچبن پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل سولہ پیسے فی لیٹر ہو سکتا ہے۔ اسکے علاوہ مٹی کے تیل میں ایک روپے ساٹھ پیسے روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ آئندہ آٹھ روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان رہا تو صارفین کو مزید ریلیف مل سکتا ہے تاہم حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھائی تو صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔