یورو کپ فٹبال کی ٹرافی مشترکہ میزبان ملک پولینڈ پہنچ گئی

warsaw

warsaw

پولینڈ : (جیو ڈیسک) یورو کپ فٹبال کی ٹرافی مشترکہ میزبان پولینڈ پہنچ گئی۔ ٹرافی دارالحکومت وارسا کی میئرھینا والٹرز نے وصول کی اور اس کی نمائش پولینڈ کے مختلف شہروں میں ہو گی۔

پولینڈ اور یوکرین یوروکپ فٹبال دو ہزار بارہ کے میزبان ہیں۔ میگا ایونٹ کی ہنری ڈیلینے ٹرافی میئر ھینا والٹرز نے وصول کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ٹرافی کی آمد کے ساتھ ملک فٹبال کا ماحول اور فتح کا جذبہ پروان چڑھے گا۔

بسوں کے ایک بڑے جلوس کیساتھ ٹرافی کی پریڈ پورے وارسا میں کی گئی جس کے بعد یوروکپ ٹرافی نمائش کیلئے رکھ دی گئی۔ ٹرافی کی نمائش گیارہ مارچ تک پولینڈ کے مختلف شہروں میں ہو گی جس کے بعد اسے مشترک میزبان یوکرین لے جایا جائے گا۔