ہالینڈ : (جیو ڈیسک) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک سو پچیس مسافر زخمی ہوگئے۔ ڈچ میڈیا کے مطابق تینتیس کی حالت نازک ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرینوں میں تصادم دارالحکومت ایمسٹرڈم کے سلوٹرجک اسٹیشن پر ہوا۔ ڈچ ریلوے نے سو سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تینتیس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ اور ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈچ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔