فیصل آباد : مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کا احتجاج

faislabad

faislabad

فیصل آباد : (جیو ڈیسک)فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے جھال چوک پر مظاہرہ کیا اورسڑک بلاک کردی۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پولیس اہلکاروں نے پانچ سالہ بیٹے اور اٹھارہ سالہ بھائی حیات کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوارشیر گل کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور واقعے کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ مقتول کے لواحقین نے واقعے کیخلاف احتجاج کیا ۔

ایس ایس پی آپریشنز صادق علی نے مظاہرین سے مذاکرات تاہم لواحقین نے لاش حوالے کرنے اور اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہونے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔