بھوجا ایئرلائن کے طیارے کو پیش آنیو الے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔طیارہ حادثے کی انکوائری کیلئے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تیکنیکی بنیادوں پرکام کا آغاز کردیا۔ ٹیم نے گروپ کیپٹن سردار الیاس کی سر براہی میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اور ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر تک بکھرے جہازکے ملبے کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا ٹیم تیکنیکی بنیادوں پر حادثہ کی تحقیقات کرے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کیے جاسکیں۔
ٹیم کا کہنا تھا اس امر کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جہاز کی پرواز نیچے اور اس کی آواز اونچی کیوں تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کئی دن تک تحقیقاتی عمل جاری رکھے گی تب تک جہاز کے ملبے کو جائے حادثہ سے نہیں اٹھایا جائے گا۔