کل سے نجی کمپنیوں کے طیاروں کا معائنہ شروع ہو گا۔ سول ایوی ایشن

CAA

CAA

پاکستان : (جیو ڈیسک) ترجمان سول ایوی ایشن نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا کی کل سے سول ایوایشن نجی ائر لائینز کے طیاروں کا ایک ایک کر کے تکنیکی معاینہ شروع کرے گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ جس طیارے کا معائینہ کیا جائے گا اس کے بارے میں کمپنی کو پہلے آگاہ کیا جائے گا اس دوران نجی کمپنیاں اپنی معمول کا آپریشن جاری رکھیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بغیر کلئرنس کسی جہاز کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نجی کمپنیوں کی تکنیکی جانچ اسی طرح کی جائے گی جس طرح پی آئی اے کے جہازوں کی جاتی ہے۔