مصر : (جیو ڈیسک)مصر کی نجی کمپنی نے اسرائیلی گیس کی نجی کمپنی سے معاہدہ منسوخ کر دیاجس کے نتیجے میں اسرائیل کی چالیس فیصد گیس سپلائی روک دی گئی۔ قدرتی گیس فراہم کرنے والی مصر کی نجی کمپنی مصری گیس نے اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نجی کمپنی ایمپل کو مصع کی مجوزہ کمپنی قدرتی گیس فراہم کرتی تھی جس سے اسرائیل کی چالیس فیصد گیس حاصل کی جاتی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نواز حسنی مبارک کے بعد مصر کی کمپنی نے اسرائیلی کمپنی سے کئے گئے معاہدے میں شرائط پوری نہ ہونے پر گیس فراہم کرنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خزانہ نے متنبہ کیا ہے کہ مصر کے اس انداز سے مصر اسرائیل دوستی متاثر ہوگی جو دونوں ممالک کے لئے نیک شگون نہیں ہوگی۔