سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں آج گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
گزشتہ روز بھی امدادی کارروائیوں میں موسم کی خرابی کے باعث دشواری کا سامنا رہا۔ کھدائی کے دوران فوجی جوانوں کے زیر استعمال چیزیں ملنے کے بعد کامیابی ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم برفانی تودے تلے دبے اہلکاروں کو نکالنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
جوانوں کے زیراستعمال چیزیں ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں کی رفتار تو تیز کردی گئی ہے مگر خراب موسم آڑے آرہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔