نادرا نے اسلحہ لائنس جمع کروانے والوں کو چکر لگوانے شروع کر دئیے
Posted on April 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: نادرا نے اسلحہ لائنس جمع کروانے والوں کو چکر لگوانے شروع کر دئیے حکومت کی طرف سے اسلام آباد سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنوں کو کمپیوٹرائزڈ کر نے کیلئے نادرا کو لائنس جمع کروانے کے احکامات جاری کئے تھے جس کیلئے لائسنس ہولڈرو ں سے رینول فیس کے علاوہ نادرا نے بھی 600روپے فیس وصول کر نے کے بعد2مہینے بعد کا وقت دیا مگر تا حال نادرا صارفین کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس جاری نہیں کر سکا ہے اس سلسلے میں کئے گے ایک سروے کے دوران مختلف افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلحہ لائسنس نادرا کے پاس کوائف جمع کروائے تھے جس پر ہمیں2 ماہ بعد کا وقت دیا گیا مگر تاحال کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہو سکے ہیں جبکہ نادرا نے اضافی فیس بھی وصول کر لی ہے جبکہ بینکوں میں معمول کی فیس بھی جمع کروائی جا رہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ حکومت ہمیں دوہری فیسوں سے نجات دلائے اور نادرا کو مقررہ وقت میں اسلحہ لائسنس واپس کرنے کا پابند کیا جائے۔