چین : (جیو ڈیسک)چین کے صوبے سنکیانک میں ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ تیزہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ درخت اکھڑ گئے جبکہ گھروں کی چھتیں اڑگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریت کے طوفان سے سب زیادہ سنکیانگ کے کومل، ترپان اور فوہائی شہر متاثر ہوئے۔ ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنی والی تیز ہواوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا جبکہ شاخیں ٹوٹنے سے ہزاروں درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔
تیزہواوں کے باعث لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا۔سنکیانگ کے ایک سو تئیس کلومیٹر طویل روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔