صدر زرداری نے کراچی میں امن کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

Zardari

Zardari

کراچی : (جیو ڈیسک) صدر آصف زرداری نے کراچی میں بحالی امن کیلئے تینوں جماعتوں پر مشتمل پیس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ یہ کمیٹی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور مشترکہ تحقیقات مانیٹر کرے گی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زردای کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے حالات پر غور کیا گیا۔ صدر نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی پر مشتمل پیس کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کی جوکراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور مشترکہ تحقیقات کا عمل مانیٹر کرے گی۔

اس کمیٹی میں تینوں جماعتوں کے دو، دو ارکان شامل ہوں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شہرمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائمز کے واقعات پر صدر کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں گیاری حادثے کے فوجیوں کے لئے خصوصی دعا اور طیارے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔