لیاری کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے۔ صدر زرداری

Zardari

Zardari

کراچی: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے لیاری کو الیکشن سے قبل جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ صدر زرداری کی زیر صدارت لیاری میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نام لینے والے جرائم پیشہ افراد سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹے اور جوئے کے اڈے فوری طور پر بند کرائے جائیں اور لیاری میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی مزید چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

صدر نے الیکشن سے پہلے لیاری کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔