واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان مارک گراسمین کے پاکستان جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کو حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ جس سے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور لیون پنیٹا کئی بار پاکستان کو آگاہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکہ اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔