وحیدہ شاہ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

Wahida Shah

Wahida Shah

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وحیدہ شاہ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے صوبے میں سینئیر افسران کو نظر انداز کر کے اہم عہدوں پر تعینات کئے جانے والے جونئیر افسروں کی فہرست طلب کی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی پنچ سماعت کرے گا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کتنے ہی سینئر آفیسر پوسٹنگ کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ جونیئرز کو ڈی پی او اور ڈی سی او لگا دیا گیا ہے۔ ہماری نظر میں سول سرونٹس کا بہت احترام ہے، اس معاملے میں فیصلہ ضرور دیں گے پھر جو ہو گا دیکھا جائے گا۔