لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دیدیا۔ قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کی سفارش پر محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ دے دیا ہے اب نتائج پاکستان کرکٹ بورڈ بتائے گا۔ انھوں نے کہا کوچ ڈیو واٹمور نیٹ پریکٹس کے دوران مفید مشورے دے رہے ہیں۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کی واپس کا فیصلہ انکی فٹنس ثابت ہونے کے بعد کیا جائیگا۔ وہ فٹنس ٹیسٹ میں پاس ہوگئے تو انکی سلیکشن کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔