اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ملائیشین ہائی کمشنر احمد انور عدنان نے کہا ہے دورہ پاکستان کے لئے ملائیشین ہاکی فیڈریشن اور سکواش ایسوسی ایشن کو ہمیشہ مثبت سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر احمد انور کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ کھیلوں سے متعلق اداروں کو ہی کرنا ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کے حوالے سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے کے کئے پر کشش ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔