وزیر اعظم کل پوری کابینہ کے ساتھ سپریم کورٹ پیش ہونگے

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ تیسری بار عدالت نے بلایا ہے اور وہ ضرور جائیں گے۔ ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کہا کہ میرے ساتھ جو بھی جانا چاہے خوش آمدید کہوں گا۔ کابینہ کے جلاس میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم کے ساتھ پوری کابینہ عدالت جائے گی۔