پاناما کے صدر کو صحافی سے معافی مانگنا پڑ گئی

protest

protest

پاناما : (جیو ڈیسک) پاناما میں کرپشن سے متعلق سوال کرنے پر رپورٹر سے بدتمیزی کیخلاف ہزاروں صحافی سڑکوں پر آگئی جس پر صدر کو معافی مانگنی پڑگئی۔ پاناما سٹی میں ہزاروں صحافی، طلبہ اور اپوزیشن کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب سے صدر ریکارڈو اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے مختلف بہانوں سے پریس کی آزادی پر قدغن لگانا شروع کردی ہے۔ اس کا تازہ واقعہ پاناما سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا جب صدر ریکارڈو نے کرپشن کے حوالے سے سوال کرنے پر ایک رپورٹر کو جھاڑ پلادی۔ صحافتی تنظیموں کے احتجاج کے بعد صدر نے صحافی سے ملاقات کرکے معذرت کرلی۔