اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ سے سزا پانے کے بعد وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ ماضی میں جس طرح سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا اس تاریخ کو نہیں دہرایا جائے گا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا پہلے بھی سپریم کورٹ کا احترام کیا آئندہ بھی قانون اور آئین کے مطابق عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔
انہوں نے کہا جب تک پارلیمنٹ پر اعتماد ہے اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔ جمہوریت کا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ اعتزاز احسن، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے صلح مشورے کے بعد کیا۔