پاکستان : (جیو ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ سلالہ چیک پوسٹ کے حملے کے بعد کسی اعلی سطحی امریکی وفد کی پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک امریکہ باہمی تعلقات اور تعاون سمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں یہ اتفاق کیا گیا کہ امریکہ سے تعلقات اور تعاون سمیت سکیورٹی امور پر تعلقات کی بحالی پارلیمنٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ہوگی۔