پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈرون حملے روکنے کی پاکستان کی بات نہیں سنی۔غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے ڈرون حملے روکنے کیلئے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے، تاہم امریکا نے بات نہیں سنی۔امید ہے امریکا ڈرون حملے روکنے کی بات سنے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود میں ڈرون حملے فوری طور پر بند کروانا چاہتا ہے اوراس سلسلے میں دوٹوک انداز میں امریکا کو بتا دیا گیا ہے۔