ملک کرپشن میں ڈوبا ہے، بڑی مچھلیاں پکڑنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین نیب

fasih bukhari

fasih bukhari

کراچی : (جیو ڈیسک) نیب کے چیئرمین فصیح بخاری نے کہا ہے کہ ملک کرپشن میں ڈوب رہا ہے ہم نے کرپشن ختم کرنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔ بڑی مچھلیوں کو پکڑنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سو نئے تفتیش کار بھرتی کر رہے ہیں۔ تفتیش کار ریٹائرڈ بروکریٹ ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر کے خلاف احتساب عدالتوں میں کیسز استثنی کے باعث التوا کا شکار ہیں۔ ان کیسوں کے شریک ملزمان کو عدالتوں نے بری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا فوری خاتمہ ممکن نہیں لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چھوٹے کیسز پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے مقدمات نیب میں زیر التوا ہیں جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کی والدہ مرحومہ بیگم نصرت بھٹو کے نام مقدمات سے خارج دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئس کورٹ کو خط لکھنے والے ملک قیوم کے خلاف انکوائری جاری ہے اگر ملک قیوم انکوائری کا حصہ نا بنے تو ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔