واشنگٹن : (جیو ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ نیٹو سپلائی بحالی کیلئے پاکستان سے ابھی معاہدہ نہیں ہوا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نیو لینڈ نے کہاکہ پاکستان کے وزیر اعظم عدالت سے ملنے والی اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں ۔ امریکا گیلانی کو ہی وزیراعظم سمجھتا ہے اور ان کے ساتھ کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارک گراس مین کا دورہ پاکستان ناکام نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں بات چیت شروع کی گئی ، وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا کہ پاکستان سے مذاکرات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ، تجارتی تعاون بڑھانے ، کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی سمیت اہم مسائل پر بات ہوئی ہے۔