اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں فیصلے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دی ہے۔ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھجوا دی ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فیصلے پر اعتراض اور اس کے خلاف اپیل کی جائے گی، اپیل کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔