خیبر ایجنسی : (جیو ڈیسک) لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ مند خیل میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
شیخ مند خیل کے علاقے میں شدت پسندوں نے رات دو بجے کے قریب گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے اڑادیا اور فرار ہو گئے۔ دھماکے سے اسکول مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے سے قریبی مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ بم سکول کے احاطے میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکول کی تباہی کے باعث زیر تعلیم دو سو طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ دھماکے کے وقت چوکیدار ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا خیبر ایجنسی میں اب تک بیاسی اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔