پاکستان : (جیو ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کریں گے۔
شاہ زین بگٹی نے کہا کہ گرفتاری سے نہیں گھبراتا ضمانت کی درخواست کروں گا۔ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو نہیں پکڑا جاتا۔حکمران خاموش بیٹھے ہیں اپنا وقت پورا کرنے کے بعد گھر چلیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں گرفتار کیا جارہا ہے تو باہر بیٹھے لوگوں کی کون ضمانت دے گا۔ شاہ زین نے کہا پاکستان کے قانون کا احترام کرتے ہیں. انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا اپنے حقوق کی بات کرتے رہیں گے ضمانت کیلیے عدالت میں درخواست دائر کریں گے شاہ زین کا کہنا تھا کہ نواب بگٹی کیقاتلوں کوپروٹوکول میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرائے جاتے ہیں شاہ زین بگٹی اور انکے ستائیس ساتھیوں کو دسمبر دو ہزار دس میں ان کی گاڑی سے مبینہ طور پر بھاری مقدار میں غیر ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا گیا تھا شاہ زین بگٹی بلوچستان ہائیکورٹ سے ضمانت پر تھے جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئتہ نے کل ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔