امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نیکہا ہے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دنیا محفوظ ہوگئی ہے۔ لاطینی امریکا کے دورے سے واپسی پرطیارے میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کی موت کے بعد دنیا اور امریکا محفوظ ہوگئے لیکن اب بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک موجود ہے جس کا خاتمہ آسان نہیں۔
انھوں نے کہا انٹیلی جنس اور فوجی رابطوں کے ذریعے القاعدہ کے خلاف مثر کارروائی کی جس سے وہ کمزور ہوگئی۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کے خلاف کئیجانیوالا آپریشن نہایت حساس تھا جسے ماہرانہ طریقے سے انجام دیا۔
امریکی انٹیلی جنس حکام کہتے ہیں اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں القاعدہ ختم ہو گئی لیکن اسامہ کے زندہ بچ جانیوالے ساتھی ابھی بھی خطرہ ہیں۔ امریکی محکمہ انسداددہشت گردی کیمطابق القاعدہ میں گیارہ ستمبر جسے حملوں کی سکت نہیں رہی۔ القاعدہ ختم تو ہوگئی مگر اسامہ کے نظریے کے حامی اب بھی پاکستان اور دنیا میں موجودہیں اس لئے مکمل فتح کا دعوی قبل از وقت ہوگا۔