پیاز 37 فیصد مہنگی، چنے کی دال کی قیمت میں 41 فیصد اضافہ

onions

onions

کراچی : (جیو ڈیسک) مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اب تو غریب کو پیاز روٹی کھانا بھی مہنگا پڑ رہا ہے ، ملک میں جہاں پیاز کی قیمت میں 37 فیصد اضافے نے عوام کے آنسو نکال دیے وہاں غریب کیلئے چنے کی دال 41 فیصد مہنگی ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.24 فیصد زائد رہی۔گزشتہ سال کے مقابلے میں کیلے 48 فیصد،خشک دودھ 35 فیصد، انڈے 18 فیصد جبکہ مرغی 31 فیصد مہنگی ہوئی اس کے علاوہ دہی 15 فیصد جبکہ ٹماٹر 13 فیصد مہنگے ہوئے۔عوام کا کہناہے کہ کھانے پینے کی ضروری اشیا میں روز بروز قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کے لیے ایک وقت کا کھانا بھی اس کی پہنچ سے دور کرتا جا رہا ہے جبکہ حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے جمہوریت کا راگ لاپ رہی ہے۔