وزیراعظم کو دی جانیوالی سزا کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپیل کی جائیگی:چوہدری تنویر
Posted on April 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : سابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو دی جانیوالی مختصر ترین سزا کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپیل کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دی جانیوالی سزا میں اپیل کا حق موجود ہوتا ہے ، اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے ، عدالتی پراسس مکمل ہونے کا انتظار کرے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے اور برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہماری مفاہمتی سیاست اور ہماری جانب سے میثاق جمہوریت معاہدے کی مرہون منت ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف لانگ ، مارچ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف لانگ مارچ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کو کبھی انصاف نہیں ملا ، انہوں نے کہا کہ مگر ہم پھر بھی احتجاج کا راستہ اختیار نہیں کرینگے ، بلکہ انصاف کے حصول کے لئے اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ آج عدالتوں پر حملے کرنے والے عدالتوں کے مامے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ، عدلیہ کو آزادی ہم نے دی ہے ، ججز کی بحالی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہ کرنے والے چور راستوں کا استعمال بند کر دیں ، جرات ہے تو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ، جھوٹی انا اور خود پسندی کے زعم میں مبتلا لوگ پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔