سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں آج چوبیسویں دن بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی فوجی کو نکالا نہیں جا سکا۔ موسم خراب ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اب تک آٹھ مختلف مقامات پر کھدائی جاری ہے جبکہ ریڈار کی مدد سے چھبیس مختلف مقامات پر نشاندہی کی گئی ہے۔ موسم میں شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں اس وقت تعطل کا شکار ہو جاتی ہیں جب مشینری اور دیگر آلات ٹھنڈک کے باعث کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے کی راہ میں رکاوٹ سے بننے والی جھیل کے لئے سپل وے پر بھی کام جاری ہے۔