گجرات میں امن و امان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے :چوہدری شفاعت حسین
Posted on April 30, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ گجرات میں امن و امان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے ، عوام کو جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں وہ گزشتہ روز چوہدری تنویر کی خالہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ سابق ڈی پی او کے دور میں ڈکیتیاں ، چوریاں معمول بن چکی تھیں ، کوئی بھی طبقہ محفوظ نہ تھا ، کرائم کا گراف بلندی پر تھا ، اور حکمران جماعت کے راہنما دیہاڑیاں لگانے میں مصروف تھے ، ہمارے دور میں تعمیر ہونے والی خوبصورت سمٹیڈ گلیوں کے اوپر ریت ڈال کر ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں اور فنڈز کا ضیائع کیا جا رہا ہے ۔