پیرو: بڑی تعداد میں آبی پرندے ساحل پر مردہ پائے گئے

peru

peru

لیما: (جیو ڈیسک) پیرو کے شمالی سمندر میں پر اسرار بیماری سے سیکڑوں آبی پرندے اور ڈولفن جان گنوا بیٹھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لیما کے شمال میں پیور کے ساحل پر تقریبا ایک ہزار2 سو کے قریب آبی پرندے مردہ پائے گئے اور جنوری سے اب تک آٹھ سو کے قریب ڈولفن بھی ہلاک ہوچکی ہیں،، پیرو کے سمندری ادارے ایمرپ کے حکام نے مردہ جانوروں اور سمندری پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اکٹھے کرلیے ہیں۔ ماحولیات کے سائنسدان اب تک ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں کرسکے ،، تاہم خدشہ ہے کہ کسی وائرس نے حملہ کیا ہے۔