افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی تر دید کردی

Afghan Taliban

Afghan Taliban

کابل: (جیو ڈیسک) افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کی تر دید کی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کیئے جانے کی تردید کردی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات اور وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔