کوئٹہ میں فائرنگ سے مسجد کا موذن جاں بحق

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسجد کے موذن کو قتل کر دیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ سے ملحق جامع مسجد رشیدیہ کے موذن قاری عظیم اپنے گھر سے قریبی دکان کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ قاری عظیم اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔