لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں محنت کش کی اجرت 7 سے بڑھا کر 9 ہزار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقتدار میں آکر 3 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔
یوم مزدور کے حوالے سے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پنجاب میں لاکھوں مزدور بے روز گار ہو گئے۔ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کو ملک سے بھگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے۔