کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے دیسی ساختہ دستی بموں کے اکیس دھماکے ہوئے ہیں۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہوئے ، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کا آغاز دیسی ساختہ دھماکوں سے ہوا۔کراچی میں ایک،حیدرآباد میں چار ، لاڑکانہ میں دو، نواب شاہ ، دادو ، مٹیاری ۔ بدین ، مورو سکھر اور ٹھٹھہ میں بھی دھماکے ہوئے۔
یکے بعد دیگرے ہونے والے دیسی ساختہ بموں کے دھماکوں سے شہر ی خوف کے عالم میں گھروں سے باہرنکل آئے ۔ حیدرآباد میں ہونے والے دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے ۔دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔ بیشتر دھماکے بینکوں کے باہر ہوئے۔ دھماکوں کی ذمہ داری سندھ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔