لاہور: (جیو ڈیسک) قومی ویمن اے کرکٹ ٹیم جاپان سے تین ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر جاپان کا دورہ کیا جہاں ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
ٹیم کی کیپٹن مریم حسن شاہ اور وائس کیپٹن ثنا گلزار تھیں۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن کا کہنا تھا کہ اس دورے سے کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کو ملا اور کامیابی سے ان کے مورال بلند ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی جاپان کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔