پاکستانی کھلاڑیوں کی ادائیگی 9 مئی تک ہو جائیگی،بی سی بی

BCB

BCB

بنگلہ دیش: (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بی پی ایل کے پہلے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے نو مئی تک ادا ہو جائیں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں اسپانسرز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اب تک معاھدوں کی رقم موصول نہیں ھوئی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ادائیگی نو مئی تک کر دی جائیگی۔ بی سی بی کے صدر مصطفیٰ کمال کی بی پی ایل کے تمام اسپانسرز سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ادائیگی کا معاملہ طے ہو گیا ہے۔