ڈھاکہ: (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ڈھاکہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی کاپی بھیج دی ہے جسکی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا تھا۔
ڈھاکہ ہائی کورٹ نے پچھلے ماہ ایک پٹیشن پر فیصلہ کرتے ہوئے بنگہ دیش کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان چار ہفتے تک ملتوی کردیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عدالتی فیصلے کی کاپی پی سی پی کو بھیج دی ہے البتہ بنگلہ دیش بورڈ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں نہیں لکھا۔
پی سی بی اس بارے میں بدھ کو بنگہ دیش بورڈ کو ایک اور خط تحریر کریگا۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کا باب بند کرنے کے لئے تیار نہیں۔