نیوزی لینڈ : (جیو ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ جان رائٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جان رائٹ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کوچنگ چھوڑ دینگے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جان بکنن سے اختلافات کے باعث کوچ جان رائٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے۔
کیوی کوچ نے دو ہزار دس میں دو سال کے معاہدے پر عہدہ سنبھالا تھا اور انکی کوچنگ میں نیوزی لینڈ نے عالمی کرکٹ کپ دو ہزار گیارہ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نو ٹیسٹ میچز میں تین جیتے، تین ہارے اور اتنے ہی تعداد میں برابر رہے۔ جان رائٹ کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اپنے طرح سے انتظامات دیکھنا چاہتے ہیں جو میری کوچنگ کے انداز سے مختلف ہے۔ تنازعات نے عہدے چھوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔