اسلام آباد: (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو ہٹانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیراعظم گیلانی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ درخواست قبل از وقت ہے،،سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد شاید اس درخواست کی ضرورت نہ پڑے۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 61 تھری جی میں وزیراعظم کی نااہلی کا ذکر نہیں، آرٹیکل 61 تھری جی میں رکن پارلیمنٹ کا نا اہلی کا ذکر ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ درخواست ایڈ ووکیٹ جی ایم چودھری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔