پاکستان: (جیو ڈیسک) رواں مالی سال کے نوماہ کے دوران گندم کی درآمدات میں سو فیصد جبکہ چینی کی درآمدات میں ستانوے اعشاریہ ستانوے فیصد کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی دوہزار گیارہ سے مارچ دوہزار بارہ تک گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اشیا خوردنوش کی درآمدات ایک عشاریہ نوفیصد کمی کے ساتھ تین ارب چوراسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے دوران تین ارب اکناوے کروڑ بیس لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گندم کی بھرپور پیداوار کے باعث رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں سو فیصد کمی آئی جبکہ اندرون ملک چینی کی پیداوار میں بہتری سے غیر ممالک سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ستانوے عشاریہ ستانوے فیصد کمی چینی درآمد کی گئی ۔