کابل: (جیو دیسک)امریکی صدر بارک اوباما نے ایک بار پر طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے جمہوری اداروں کااحترام کرتا ہے جبکہ افغانستان میں مستقل فوجی اڈے نہیں بنائے جائیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے غیراعلانی دورہ افغانستان کے اختتام پرامریکی قوم سے ٹی وی پر خطاب کیا۔ کابل میں خطاب کرتے ہوئے صدراوباما کاکہنا تھا۔ایک سال قبل امریکی فوج نے ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔انھوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہے اور شکاگو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت چاہتے ہیں۔امریکی صدرکامزیدکہناتھا کہ 2014 کے بعد افغانستان کی سیکیوٹی کے ذمہ دار افغان ہوں گے،آئندہ سال جنگی آپریشن افغان فورسز کو منتقل کردیں گے۔
امریکا کا مقصد القاعدہ کو ختم کرنا ہے جس کا خاتمہ قریب ہے ، اوباما نے کہاانھیں پتا ہے بہت سے امریکی افغان جنگ سے تھک چکے ہیں۔ لیکن جس کام کاافغانستان میں آغازکیاتھا اسے ختم کرنا ہوگا۔انھوں نے واضح کیا افغانستان میں مستقل فوجی اڈے نہیں بنائے جائیں گے۔امریکی فوجیوں نے افغانستان میں اپنا فرض اداکردیا ہے۔صدراوبامانے طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت بھی دی۔