لاہور: (جیو ڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کا قرضہ معاف کرانے کا ثبوت بھی لے آئیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے ایوانِ وزیر اعلیٰ میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکی تقریب سے خطاب میں کیا، شہباز شریف نے کہاکہ ملک بدترین دور سے گزر رہا ہے اور ملکی دولت کوبے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، لیکن ہم نے ہی ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔
اگر اسلام آباد قربانی دے اور لوٹا مال وآپس لے آئے تو ملک میں خوشحالی آ جائے گی اور 400ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ بھی ختم ہو جائیگا، شہباز شریف نے کہا کہ تھانہ کلچر خراب تھا لیکن گذشتہ چار سال جتنی خرابی کبھی نہیں رہی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے روایتی انداز میں شعر بھی سنائے۔