روحانی اور فکری تربیت کے لیے درس قرآن کا انعقاد خوش آئند ہے:پیرغلام سرور نقشبندی

گجرات: روحانی اور فکری تربیت کے لیے درس قرآن کا انعقاد خوش آئند ہے ، ان خیالات کا اظہار نامور علمی اور روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی آستانہ عالیہ بھوتہ شریف نے تحریک منہاج القرآن دولت نگر کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس کی صدارت مولانا قاری مختار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر نے فرمائی نگرانی قاری احمد میاں ملتانی اور محمد یسٰین رضا نے کی خصوصی ہدیہ نعت قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ اور محمد سرور نقشبندی نے پیش کیا ، مہمان خصوصی مجاہد اہلسنت حضرت علامہ قاری محمد احسان قادری اور سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تھے ۔