یوکرین: (جیو ڈیسک) یوکرین نے جمعے کو ہونے والے دھماکوں کے بعد یوئیفا کپ فٹبال کے دوران سیاحوں کو ہرممکنہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت دی ہے۔ یوکرین اور پولینڈ نو جون سے شروع ہونے والے یوئیفا کپ فٹبال دوہزار بارہ کے مشترک میزبان ہیں۔
جمعہ کو یوکرین میں چار مختلف دھماکوں میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔ یوئیفا کے ڈائریکٹر الیکذنڈر فورٹوئے نے بتایا کہ یوکرین حکام نے چار میزبان شہروں اور اسٹیڈیمز میں سخت ترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی گارنٹی دی ہے۔
فورٹوئے نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو یوکرین کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے یوکرین کے میچز جرمنی، آسٹریا یا کسی اور ملک منتقل کرنے کی تردید کی اور کہا کہ یوئیفا کپ کے تمام میچز پولینڈ اور یوکرین ہی میں ہونگے۔