سندھ : (جیو ڈیسک) الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے وزیر رفیق انجینئر کے گھر کو آگ لگانے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبائی وزیر رفیق انجینئر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی کارکنوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اور لیاری کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ رفیق انجینئر نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔