آئی پی ایل:پنجاب نے بنگلور کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

IPL

IPL

بنگلور: (جیو ڈیسک) بنگلور انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کو کھیلا جانے والا واحد میچ کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرز بنگلور کو چار وکٹوں سے ہرا کر اپنے نام کرلیا۔ بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پنجاب کے کپتان ڈیوڈ ہسی نے جیت کر بنگلور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جس پر بنگلور نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 158رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں کرس گیل 71اور ویرات کولہی 45 قابل ذکر بیٹسمین تھے واضح رہے کہ ان دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 119رنز کی شراکت بھی قائم ہوئی تھی۔جبکہ پنجاب کی جانب سے پاکستانی نژاد اظہر محمود نے تین وکٹیں لیں۔جو اب میں پنجاب نے مطلوبہ ہدف 19.5اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس طرح پنجاب نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔پنجاب کی جانب سے نیتن سینی 50،ڈیوڈ ہسی45 اور مندیپ سنگھ 43 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

بنگلور کی جانب سے اینڈریو میکڈونلڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ آخری لمحات میں اسوقت انتہائی دلچسپ شکل اختیار کرگیا جب پنجاب کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گریں تاہم اس موقع پر پیوش چالہ نے صورتحال کو قابوکیا اور بیسویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔